شیخوپورہ کے علاقے رچنا ٹاؤن میں زیرتعمیر مکا ن پر شٹرنگ کے دوران بجلی کے تار گرگئے،کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق اور3جھلس گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رچنا ٹاؤن میں 6 مزدور ایک تعمیر ِمکان کی چھت پر شٹرنگ کا کام کررہے تھے کہ اسی دوران اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار ٹوٹ کر چھت پرآ گرے۔
کرنٹ لگنے سے 6 مزدور جھلس گئے جنہیں گورنمنٹ شاہدرہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 مزدور آصف،رضوان اور مزمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئے۔