• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامونکی اور فیصل آباد میں مکان کی چھت گرگئی،5افراد جاں بحق

5 People Died As Roof Collapsed In Kamonki And Faisalabad
کامونکی اور فیصل آباد میں مکان کی چھتیں گرنے سے 5افراد جاں بحق جاں بحق اور3افراد زخمی ہوگئے۔

ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں بارش کے دوران بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق کامونکی کےعلاقےسلامت پورہ میں بارش کےدوران بوسیدہ مکان کی چھت رات گئے سوئےہوئے مکینوں پرآ گر ی،ملبے تلے دب کر نذیراں بی بی، اس کی بیٹی آسیہ بی بی، آسیہ کے بیٹے دوسال کا سلمان اور8 ماہ کا ذیشان جاں بحق ہو گئے۔

آسیہ کی4 سال کی بیٹی آمنہ اور گھرانےکا سربراہ عاشق ملبےتلے دب کر زخمی ہو گئے، اُنہیں محلےداروں نےاپنی مددآپ کے تحت نکال کراسپتال منتقل کیا۔

چھت گرنے کا دوسرا واقعہ فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے چک 89 خان پور میں پیش آیا جہاں چھت کے ملبے تلے دب کر 20 سال کا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین