• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کانگو کے نئےکیس کی تصدیق

New Cases Of Congo Confirmed In Balochistan
بلوچستان میں کانگو کے نئےکیس کی تصدیق ہوگئی، فاطمہ جناح اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو کا نیاکیس کوہلو سے رپورٹ ہوا۔

کانگو وائرس کےشبہ میں مریض 3روزقبل کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال لایاگیا تھا جس کا علاج جاری اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

رواں ماہ بلوچستان سےکانگووائرس کایہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ سال کانگو وائرس کے تقریباً 30 کیس رپورٹ ہوئےتھے۔
تازہ ترین