• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمیر شہاب کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج

Umair Shahabs Murder Case Registered On Mothers Complaint
کراچی میں ڈی آئی جی پشاو رشہاب مظہرکے بیٹے عمیر شہاب کے قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

عمیرشہاب کےقتل میں گرفتارپولیس اہلکار کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے فقیر محمد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دےدیا۔

گرفتار پولیس اہلکار فقیرمحمد نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھاجبکہ ملزم نےمقتول عمیرشہاب کی والدہ کوبھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ملزم فقیر محمد چھ ماہ کے لیے ڈی آئی جی پشاورشہاب مظہر کے بنگلے پر تعینات ہوا تھا ۔
تازہ ترین