• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان:فیصل آباد چیمبر ،اہم شخصیات کے اعزاز میں تقریب

Japan Faisalabad Chamber Dignitaries Of Honor At The Event
ہم خیال گروپ جاپان کی جانب سے جاپان کے دورے پرآئی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں جاپان کی معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ ہم خیال گروپ جاپان کے مرکزی رہنما ملک سلیم نے پاکستان سے آنے والی شخصیات کا خیرمقدم کیا۔

سینئر صحافی ناصر ناکاگاوا نے معزز مہمانوں کا کمیونٹی ارکان سے تعارف کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیال گروپ تمام سیاسی و سماجی تقاضوں سے بالاتر ہوکر جاپان آنے والی اہم شخصیات کے اعزاز میں تقاریب منعقد کرنے کا اعزاز رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ، پاکستان ایسوس ایشن جاپان کے صدر شہزاد بہلم ،پیپلز پارٹی سمیت ہر جماعت کے لوگ شریک ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے محمد حنیف ،ملک ناصر اور شیخ بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے معاشی حالات اب بہت بہتر ہوگئے ہیں لہٰذا جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ جب تک پاکستانی پاکستان پر اعتماد نہیں کریں گے اس وقت تک غیر ملکی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی اور پیپلز پارٹی جاپان کے مرکزی رہنما سید مجاہد عباس شاہ کی اچانک اور ناگہانی وفات پراظہار افسوس اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
تازہ ترین