• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کےخلاف پیپلز پارٹی کے دھرنے

Pppp Protest Against Loadshedding And Water Shortage
سندھ میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی طویل اورغیراعلانی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف پیپلز پارٹی نے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے ہیں، دھرنے کی وجہ سے سکھر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

سندھ بھر میں سخت گرمی کی لہر کئی روز سے جاری ہے ،ایسے میں بجلی کی طویل غیراعلانی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف مختلف شہروں میں پیپلزپارٹی نے دھرنا دیا ہوا ہے۔

حیدرآباد میں حیسکو چیف آفس کے سامنے پیپلز پارٹی کے دھرنے میں سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے بھی شرکت کی ۔ دھرنے میں وفاق کے خلاف سخت نعرے لگائے گئے ۔

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی نے جناح باغ چوک پر دھرنا دیا ، جہاں ن لیگ کے کارکن بھی پہنچ گئے ۔دھرنے میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ۔صورتحال کو کنٹرول کرنےکےلیے پولیس کی نفری بھی موقع پر موجودتھی۔

سکھرروہڑی قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی اورلاہور کے درمیان ٹریفک کی روانی متاثررہی۔ جیکب آباد، کندھ کوٹ اور شکارپور میں بھی بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

بدین،تھرپارکر،خیرپور ،ٹنڈو الہٰ یار اور گھوٹکی میں بھی پیپلز پارٹی کے کارکن دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
تازہ ترین