• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کرنے والے لیڈر لوگوں سے کنڈے ہٹوائیں، وزیربجلی

Protesters Leader Remove Illegal Electric Connection Asif Khawaja
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے لیڈر اپنے علاقوں میں لوگوں کے کنڈے ہٹواکر میٹر لگوائیں، اپوزیشن اتنا ہی زور لگائے گی جتنا اس کا زور ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ احتجاج ان جگہوں پر ہورہا ہے ،جہاں بجلی چوری کی وجہ سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے ، ہمیں پتہ ہے پی پی اور چوہدری برادران کا کتنازور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں فیڈر70فیصد سے زائد نقصان دیتے ہیں وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے،احتجاج اور جلوس کے بجائے سیاسی نمائندے اپنے لوگوں کو بل ادا کرنے کا کہیں۔

خواجہ آصف کا کہناتھاکہ ایک ہفتے سے د س دن تک بجلی کی قلت رہی ، پچھلے دو تین روز سےصرف اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہےجبکہ انڈسٹری کیلئے زیرو لوڈشیڈنگ ہے ۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ بجلی کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے ،جو بل نہیں دیں گے انہیں ٹکے کا ریلیف نہیں ملے گا۔
تازہ ترین