• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتور کے دن ایم کیو ایم ،پی پی ، ن لیگ کراچی کی سڑکوں پر

N League Ppp And Mqm On Streets In Karachi
کراچی میں اتوار پر سیاسی ریلیوں کا انبار ،ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت بڑی سیاسی جماعتیں سڑکوں پر آگئیں،پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا آج بھی جاری ہے،چھٹی کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی کے حقوق لینے کے لیاقت آباد سے مزار قائد ک مارچ جاری ہے،صوبے کی حکمران جماعت پی پی کے جیالے پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے خلاف لیاری سے ریگل چوک تک آئیں گے۔

وفاقی حکمران جماعت ن لیگ سپریم کورٹ کے پاناما پر آنے والے فیصلے کے بعدوزیراعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے کار ساز سے پریس کلب تک ریلی نکال رہی ہے،وہاں پر پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا بھی کئی روز سے بدستور جاری ہے ۔
تازہ ترین