• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی سخت موقف اختیار کریگا

Pakistan Cricket Board Adopt A Tough Stance On Big Three
پاکستان کرکٹ بورڈ بگ تھری ،بھارت سے سیریز اور آئی پی ایل کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں سخت موقف اختیار کرےگا،آئی سی سی کی میٹنگ کل سے دبئی میں شروع ہورہی ہیں۔

بگ تھری کے حوالے سے آئی سی سی کے دبئی میں شروع ہونے والے اجلاس کی بڑی اہمیت ہے ، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، وہاں سخت ترین موقف اختیار کیا جا ئے گا ۔

پی سی بی بگ تھری کی مخالفت کے ساتھ بھارت کو زیادہ مالی حصے دینے کےحق میں بھی نہیں ، پاکستانی بورڈآواز اٹھائے گا کہ بھارت کو فیور دے کر دوسرے بورڈز کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہےجبکہ بات کی جائے گی کہ آئی پی ایل کی ونڈو بھی بھارت کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہیں۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ پی سی بی بھارت کے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھی آواز اٹھا سکتا ہے کہ اگر بھارت نہیں کھیلتا تو مالی خسارہ پورا کرے ۔

اجلاس میں پی سی بی یہ بات بھی اٹھائے گا کہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی اس لیے اس کا شیئر بڑھایا جائے ۔
تازہ ترین