• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کا دھرنا ختم ، ملین مارچ کا اعلان

Pak Sarzameen Ends Sit In
پاک سرزمین پارٹی نے کراچی پریس کلب سے احتجاجی دھرنا ختم کردیا ، مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ آج اپنی جدوجہد کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا، اب 14مئی کو محلات کی جانب ملین مارچ کریں گے۔

دھرنے سے اختتامی خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں کراچی کے عوام کے لئے نکلا تو آج تمام جماعتیںشہریوں کے حقوق کی باتیں کررہی ہیں،ایم کیو ایم پاکستان بھی اپنی نام نہاد شناخت کے لئے ریلی نکالنے پر مجبور ہوگئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہیں تو آج بھی پورا شہر بند کرسکتے ہیں لیکن ہم پرامن رہیں گے،ہمارا احتجاجی مارچ مراعات یا پروٹوکول کے لئے نہیں بلکہ کراچی کے لوگوں کے لئے ہوگا۔

پی ایس پی سربراہ کا کہناتھاکہ آج تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں، کل سےدوسرے مرحلے کی تیاری کرنی ہے، ہم ایک ایک کے گھر جائیں گے،14مئی کو لاکھوں لوگ لے کر نکلیں گے

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم کسی کو دیکھ کر نہیں دوسری جماعتیں ہمیں دیکھ کر آج سڑکوں پرہیں،حکمرانوں کے محلوں کی 10لاکھ پرامن اور نہتے افراد مارچ کریں گے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اپنے 16 مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، ہمارے تمام مطالبات سے کراچی کے ایک ایک شہری کو فائدہ ہوگا،وکلا، تاجروں، سول سوسائٹی نے ہمارے احتجاج کی حمایت کی۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ہمیں سابق پارٹی سے نکالا نہیں گیا، ہم نےخود اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کیا،کراچی والو!یاد رکھو کہ ہم نے تمہاری خاطرسابقہ جماعت کو خیر باد کہا تھا۔
تازہ ترین