• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیکا ٹیسٹ : پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز 286رنز پر ڈھیر

West Indies All Out 286 In First Inning At Kingston
پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزاپنی پہلی اننگ میں 286رنز ہی بنا سکی ، پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 44 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جمیکا کے شہر کنگسٹن کے سبائنا پارک میں جاری میچ میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے روسٹن چیز 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، میزبان کے ٹیم کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی گیبرئل تھے ،جسے 5کے انفرادی اسکور پر محمد عامر نے بولڈ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈائوریچ 56 ،کیرن پاول 33،بیشو 28 اور کپتان جیسن ہولڈ ر کے 57رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے شاندار بولنگ کی ،اس نے 44رنز دے کر 6ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، یاسر شاہ نے 2جبکہ وہاب ریا ض اور محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

آج ویسٹ انڈیز نے کل کے اسکور 9وکٹ 278رنز پر کھیل کا دوبارہ آغاز کیا اور اسکور میں صرف 8رنز کا اضافہ ہی کرسکی ۔
تازہ ترین