• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’’دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘ باکس آفس پر چھائی رہی

Film The Fate Of The Furious Dominates Box Office
ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھری ہالی ووڈ فلم ’’دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘ اس ہفتے بھی باکس آفس پر چھا گئی۔ اس ہفتے مزید چار ارب پانچ کروڑ روپے کما کر باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

فلم ’’فیٹ آف دی فیوریس‘‘ کی کہانی کے مطابق ایک پراسرار خاتون ون ڈیزل کو جرائم کی دنیا میں لے کر آتی ہے اور اسے باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا، جبکہ ڈوم کی دغا بازی کے باعث دیگر ساتھیوں کو ایسی آزمائش کا سامنا ہوتا ہے جو پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھی۔

ایف گرے کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں چارلیز تھیرون اور ون ڈیزل کے ساتھ ساتھ ڈیوائن دی راک جانسن اور جیسن سٹاٹم اہم کرداروں میں ہیں۔

اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی ’’دی باس بے بی‘‘ کی کہانی ایک 7 سالہ بچے کے بارے میں ہے۔ جس کے ماں باپ ایک اور ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔ یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے ناز نخرے اُٹھواتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے ناپسند کرنے لگتا ہے ۔

چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لیے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہ مانتا ۔ فلم اس ہفتے صرف ایک ارب تینتیس کروڑ روپے کماسکی ۔

فلم ’’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘‘ اس ہفتے ایک ارب چار کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔

فلم کی کہانی ایسے شہزادے کے بارے میں ہے جو بوڑھی پری سے بدتمیزی کے بعد سزا کے طور پر بھیڑیے میں بدل جاتا ہے ۔ دوبارہ انسان بننے کے لیے ضروری ہوتا ہے کوئی لڑکی شہزادے سے اسی روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے ۔
تازہ ترین