• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئن لیگ: بارسلونا نےریال میڈرڈ کوسےشکست دے دی

Champions League Barcelona Beat The Real Madrid
لالیگا میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو دو کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی، میسی نے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کیا، لالیگا کے تمام میچز جیوسوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان فٹبال میچ میں ریال میڈرڈ کے کیسمیرو نے 28ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی مگر پانچ منٹ بعد ہی بارسلونا کے میسی نے گول کرکے یہ برتری برابر کردی۔

73ویں منٹ میں ریکے ٹچ نے گول کرکے بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری دلادی جسے ریال میڈرڈ کے جیمز روڈریگز نے گول کرکے برابر کردیا۔

کھیل کے آخری لمحات میں میسی نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے اہم میچ میں بارسلونا کوتین۔دو سے فتح دلادی۔
تازہ ترین