• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Number Of Qadiyanis Increased In Japan
جاپان میں مقیم قادیانیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے جو300؍ افراد سے بڑھ کر 500؍ تک پہنچ گئی ہے ۔

جاپان کے چوتھے بڑے شہر ناگویا میں قادیانیوں کے لیے خصوصی عبادت گاہ کا قیام بھی عمل میں لایا جاچکا ہے  جس کے افتتاح کے لیے قادیانیوں کے رہنما مرزا مسرور احمد سمیت بڑی تعداد میں دنیا بھر سے سرکردہ قادیانی شخصیات جاپان پہنچیں تھیں ۔

جاپان میں مقیم قادیانیوں کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ جاپان میں مقیم قادیانیوں کی بڑی تعداد پاکستان میں زندگی کے خطرے کے ڈر سے جاپان میں سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ ناگویا کے اہم قادیانی رہنما کو پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد سے حساس اداروں نے اہم معلومات کی بناء پرگرفتار بھی کیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا تھا ۔
تازہ ترین