• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن : سالانہ میراتھن، ہزاروں افراد کی شرکت

London Annual Marathon Attended By Thousands Of People
لندن کی37ویں سالانہ میراتھن میں ہزاروں افرادنے شرکت کی،کینیا کےمرد اور خاتون رَنر نے فتح اپنے نام کر لی۔ پرنس ولیم ، پرنس ہیری اورشہزادی کیٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

لندن میراتھن میں مردوں کا مقابلہ کینیا کےڈینیئل ونجیرو اور خواتین کی دوڑبھی کینیا ہی کی میری کٹینی نے جیتیں۔

ڈینیئل نے 26اعشاریہ2 میل کا فاصلہ دو گھنٹے 5 منٹ اور 56سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ ان کی ہم وطن خاتون ایتھلیٹ میری کٹینی یہ فاصلہ دو گھنٹے 17 منٹ اور1 سیکنڈ میں طے کر کےکامیاب رہیں۔

سالانہ میراتھن میں بچوں اور بڑوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ، جبکہ پرنس ولیم، شہزادی کیٹ اور پرنس ہیری نے بھی ریس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین