• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: گائے کے نام نہاد محافظوں کی غنڈہ گردی

Jammu And Kashmir Bullying Cow Called Guards
گائے کے نام نہاد محافظوں کی مقبوضہ کشمیر میں کھلےعام غنڈہ گردی،مشتعل افراد نے خانہ بدوشوں پر حملہ کرکے سلاخوں سے تشدد کیا گیا،خاتون رحم کی بھیک مانگتی رہی اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

گائے کے نام نہاد محافظوں کی غنڈہ گردی بھارت سے نکل کر مقبوضہ کشمیر تک پہنچ گئی ، جمعہ کی رات خانہ بدوش گھرانہ اپنے مویشیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا کہ اچانک گائے کے نام نہاد محافظوں نے ان پر حملہ کردیا، آپے سے باہر افراد نو سال کی بچی سمیت سات افرادپر ٹوٹ پڑے،جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

’گاؤ رکھشکوں‘ نےانہیں سلاخوں سے مارا پیٹا،ان کا عارضی گھر گرا کر آگ لگا دی،اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

ستر سال کے بزرگ انتہائی زخمی حالت میں زمین پر گرے جن کی مدد کے لئے خاتون آگے بڑھی لیکن اس کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔

خواتین پر تشدد اور گائے کے نام نہاد محافظوں کے خلاف رکن پارلیمنٹ اداکارہ جیا بچن بھی راجیہ سبھا میں آواز اٹھا چکی ہیں۔
تازہ ترین