• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان:پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، 15افراد ہلاک

Greece Refugee Boat Accident Kills 15 People
یونانی ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثے میں بچہ سمیت 15 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

یونانی حکام کے مطابق حادثے کا شکار کشتی یونان کے جنوبی جزیرہ لیسبس کے قریب ڈوبی، کشتی ربڑ کی تھی جس پر 25 افراد سوار تھے۔

حادثے میں ایک حاملہ خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی ہے جسے امدادی ٹیموں نے جزیرہ پر بنے ہوئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

یونانی حکام کا کہنا ہے 2016 ءمیں ایک لاکھ 73 ہزار غیر ملکی پناہ گزین یونانی سرزمین پر پہنچے تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق جنگ زدہ ملک شام سے ہے۔
تازہ ترین