• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Falcons Won Punjab Premier Squash League
پہلی اسکواش پریمئیرلیگ فالکنز نے جیت لی،پنجاب کی سطح پر ہونے والی لیگ میں سات ٹیموں نے حصہ لیا۔

لاہور کے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں ہونے والی پہلی اسکواش پریمئیر لیگ میں سات ٹیموں نے حصہ لیا، ہر ٹیم مختلف ایج گروپ کے ساتھ کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جس میں ایک خاتون کھلاڑی بھی شامل تھی۔

آٹھ روزہ چیمپئن شپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ فالکنز نے لیگ اپنے نام کی، ٹرسٹ ٹیم نے دوسری جبکہ اسٹارز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر ائیر وائس مارشل شاہد علوی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔
تازہ ترین