• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ،جڑواں بہنوں کا آپریشن سے الگ ہونے سے انکار

United States Refused To Be Separated Twin Sisters Operation
امریکا میں 16سال کی جڑواں بہنوں نے آپریشن کے ذریعے ایک دوسری سے الگ ہونے سے انکار کر دیا،لوپیٹا اور کارمن کہتی ہیں کہ اکٹھی جیتی رہیں ہیں، اکٹھی ہی مریں گی۔

لوپیٹا اور کارمن جب پیدا ہوئیں تو ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ صرف 3روز زندہ رہ سکتی ہیں، تاہم دونوں بہنیں زندہ رہیں اور ایک دوسرے کے تعاون سے زندگی کی گاڑی آگے بڑھاتی رہیں۔

اب سرجری کے ذریعے انہیں ایک دوسری سے الگ کرنے کی تجویز سامنے آئی تو دونوں نے انکار کر دیا، دونوں بہنوں کا سینہ آپس میں جڑا ہوا ہے، دونوں کے دو دو بازو ہیں لیکن ٹانگیں دو ہیں، دائیں ٹانگ کو صرف کارمن اور بائیں کو صرف لوپیٹا کنٹرول کر سکتی ہے۔
تازہ ترین