• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کو تشدد چھوڑ کرمذاکرات کرنے ہوں گے،جیمز میٹس

Taliban Has To Give Up Violence And Have Dialogue James Mattis
افغانستان میں موجود امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ طالبان کو دہشتگردوں کا ساتھ اور تشدد کی راہ چھوڑ کر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے ہوں گے۔

ننگرہار میں امریکی بم حملہ واضح پیغام ہے کہ داعش کو تباہ کردیا جائے گا۔یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مزار شریف میں دشمن کے حملے کے بعد ہمیں دشمن کے خلاف ساتھ مل کر کھڑا ہونا ہوگا۔

افغان حکام سے امریکی حکمت عملی پر بات ہوئی ہے، امریکی ماہرین افغان صورتحال کا بغور جائزہ لیں گے،عوام اور افغان فوج کے ساتھ مستقبل میں بھی ساتھ کھڑے ہونگے، انہوں نے کہا کہ ننگرہار میں امریکی بم حملہ داعش کے لیے واضح پیغام ہے۔

امریکی کمانڈرجنرل نکولسن کا کہنا تھا کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں، امکان ہے کہ بلخ فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کی منصوبہ بندی بھی حقانی نیٹ ورک نے کی، انہوں نے کہا کہ داعش کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں،اسکی 2017 میں شکست ہونے تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔
تازہ ترین