اٹلی کے دار الحکومت روم میں قدیم روایات کی عکاسی کرتی دلچسپ پریڈ کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی افراد نے روایتی کاسٹیومزمیں شرکت کی۔
روم کی 2770ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی اس پریڈ میں 16سو سے زائد افرادشریک ہوئے جنہوں نے قدیم روایتی انداز کے ملبوسات پہن رکھے تھے۔
پریڈ میں کچھ افراد رومی سپاہیوں کے روپ میں تھے توکئی گلیڈیئٹرزبنے دکھائی دے رہے تھے۔اس پریڈ کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مقررہ روٹ پر جمع ہوئی اور قدیم دور کی یادیں تازہ کیں۔