• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیکا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز

Jamaica Test West Indies Made 93 Runs On The Loss Of 4 Wickets
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان کےخلاف ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنا لیے۔ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 28رنز درکار ہیں۔

یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 33 رنز کے عوض 4 کھلاڑی پویلین بھیج دیئے ۔

کیرن پوؤل 49 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ، کریگ بریتھ ویٹ 14رنز، شمرون ہیٹمیئر 20 رنز اور شائی ہوپ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

اس سے پہلے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 407رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سےکپتان مصباح الحق نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ۔

بابر اعظم 72، یونس خان58 اور سرفراز احمد 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احمد شہزاد 31 ، اسد شفیق22، اظہر علی 15 ،عامر 11، وہاب ریاض 9 ، یاسر شاہ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبریئل اور جوزف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین