• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Malaria Day To Be Observed Today
پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کو ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے شہر میں مختلف سیمینارز، واکس، لیکچرز اور پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گاجس میں اس بیماری سے بچاؤ کی تدابیر بتائی جائیں گی۔

اس سلسلے میں پاکستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملیریا کی بیماری پھیلنے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

پی ایم اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملیریا ایک مہلک اور جان لیوا بیماری ہونے کے ساتھ ساتھ 21ویں صدی کے صحت کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔

پاکستان میں ملیریا کے ہر سال تقریباً5لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں ۔جس کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

اعلامیے کے مطابق یہ بیماری پاکستان کے مختلف علاقوں میں صحت کے ایک خطرناک مسئلے کے طور پر بڑھ رہی ہے۔

صنعتی شعبے میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونا ، بغیر منصوبہ بندی کے بڑھتی ہوئی شہری آبادیاں اور صفائی کا ناقص انتظام ملیریا کے پھیلائو کے اہم اسباب ہیں جس سے بچنے کےلئے حکومت کو چاہیے کہ وہ آنے والے بجٹ میں احتیاطی تدابیر کے لئے زیادہ فنڈز مختص کرے ۔
تازہ ترین