• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: میری لی پین کا نیشنل فرنٹ کی صدارت چھوڑنے کا اعلان

Marine Le Pen Of France Announces To Leave National Front Presidency
فرانس کی دائیں بازو کی صدارتی امیدوار میری لی پین نے نیشنل فرنٹ کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لی پین نے اعتدال پسندوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے پارٹی کی صدارت چھوڑی۔

لی پین کا کہنا ہے کہ نیشنل فرنٹ کی صدارت سے عارضی طور پر دستبردار ہو رہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ 7مئی کے صدارتی انتخاب پر فوکس کرنے کے لیے پارٹی کی صدارت چھوڑ رہی ہوں۔

فرانس کے صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں لی پین کا مقابلہ ایمانیول میک غوں سے ہوگا۔
تازہ ترین