• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیگی وٹسن طویل عرصہ خلا میں رہنے والی خاتون بن گئیں

Nasa Veteran Peggy Whitson Becomes The Oldest Woman In Space
امریکی خاتون خلا باز پیگی وٹسن خلا میں زیادہ عرصے تک رہنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔

57 سالہ خاتون خلا باز پیگی وٹسن نے امریکی شہری کی حیثیت سے زیادہ عرصے تک خلا میں رہنے کا اعزازحاصل کرلیاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی اسٹیشن میں وڈیو کال کی اور پیگی کو ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی۔

پیگی وٹسن سے پہلے امریکی خلا باز جیفری ولیمز نے خلا میں زیادہ دیر تک رہنے کا رکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے خلا میں 534 دن، 2 گھنٹے اور 48 منٹ گزارے ۔

ناسا کے مطابق پیگی نے 24 اپریل کو ایک بج کر 27 منٹ پر جیفری ولیمز کا ریکارڈ برابر کیا،وہ ابھی خلا میں موجود ہیں اور مزید وقت وہاں رہیں گی ۔
تازہ ترین