• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر اور لودھراں میں سرچ آپریشن ، 20 افراد زیر حراست

20 Suspects Arrested During Search Operation
پنجاب کے علاقوں بھکر اور لودھراں میں سرچ آپریشن کے دوران 20 افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے، لودھراں میں 2 مشکوک موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔

بھکر کے علاقوں دلے والا اور منکیرہ میں سرچ آپریشن کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیاگیا ہے، آپریشن میں 80 گھروں کی تلاشی لی گئی ۔

لودھراں کی بستی جمرانی واہ میں سرچ آپریشن کے دوران 22 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ہے، اس دوران 46 افراد کی بائیو میڑک تصدیق بھی کی گئی ہے، 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔
تازہ ترین