• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی فوجی افسروں نے گاؤ رکشکوں کو دہشت گرد قرار دیدیا

Former Indian Military Officers Declared Terrorist Of Gao Rakshak
بھارت کے ریٹائرڈ کمیشنڈ افسران نے گاؤ رکشکوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔سابق افسران نے ایک خط میں کہا ہے کہ گائے کی حفاظت کے نام پرمسلمانوں پر حملے دہشتگردی ہیں۔

سابق فوجی افسران نےوزیراعلیٰ راجستھان سے پہلو خان کے قتل پر انصاف کا مطالبہ بھی کردیا ۔پہلو خان کو 5اپریل کو ضلع الور میں ہندوانتہا پسندوں نے قتل کیا تھا ۔انکا کہنا تھا کہ مودی سرکار میںگائے کی حفاظت کے نام پر ہندو انتہا پسندوں کو مسلمانوں پر حملوں کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے ۔

سابق افسران نے راجستھان کی وزیراعلیٰ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ جو کچھ گائے کی حفاظت کے نام پر مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے، وہ دہشتگردی ہے ۔ واضح رہے کہ راجستھان کے ضلع الور میں پانچ اپریل کو مویشیوں کو گاڑی پر لاد کر لے جانے والے مسلمان پہلو خان کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا ۔

اسی معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی ہے۔گزشتہ روز بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنے کالم میں کہا تھا کہ مسلمانوں پر حملے کرنے والے انتہا پسند صرف قاتل ہیں ۔ ان کے لیے انکے گائے کی حفاظت کی اصطلاح کا استعمال بند کیا جائے ۔
تازہ ترین