• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے ممکنہ صدرکی لو اسٹوری، پچیس برس بڑی خاتون سے شادی

French Election Frontrunner Love Story Married A Woman Who Is 40 Year Old Than Him
فرانس میں گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب امیدوار امائنول میکرون اپنی ابتدائی زندگی سے ہی خاصے رومانی مزاج کے حامل رہے ہیں۔اور صرف 15 برس کی عمر میں چالیس سال کی خاتون کو دل دے بیٹھے۔

اور جب سترہ سال کے ہوئے تو شادی کا وعدہ کیا، جسے تیس سال کی عمر میں نبھایا ،اور پچپن سال کی ڈراما ٹیچر کو اپنی دلہن بنایا ،فرانس کے صدارتی الیکشن میں ہلچل مچانے والی یہ فلمی کہانی ہے۔کہانی تھوڑی نہیں ، پوری کی پوری ہے فلمی۔اور فرانس کے صدارتی الیکشن کی ہلچل میں آجکل اسی کہانی کا چرچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرف پندرہ سال کی عمر میں دل کے ہاتھوں مجبور امائنول میکرون نےسترہ سال کی عمر میں اپنی ہائی اسکول ٹیچر کو پروپوز کر ڈالا ، جو اس وقت ان سے پچیس سال بڑی تھیں ،فرانس کے اگلے ممکنہ صدر کے من کو کم عمری میں اپنی ڈرامہ ٹیچر ایسی بھائی کہ پھر کوئی اور سمجھ نہیں آئی ۔

امائنول میکرون تیس سال کے ہوئے تو انھوں نے رسم و رواج توڑ کر وعدہ نبھایا ،اور اپنی پچپن سال کی محبوبہ بریجٹ ٹرونگس سے شادی کر لی ۔اس وقت کے تین بچے بھی تھے ۔دونوں نے دو ہزار سات میں شادی کی اوریہ جوڑی آج بھی قائم ہے اور ایمانوئیل اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ بھی اپنی اہلیہ کو ہی دیتے ہیں ۔
تازہ ترین