• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چپ کرانے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش کی گئی،عمران خان

To Quiet Offered 10 Billion Imran Khan
پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد عمران خان نے نیا الزام لگایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہیں چپ کرانے کے لئے 10 ارب روپے کی پیش کش کی گئی۔اگر انہیں اتنے پیسے آفر کئے گئے تو باقی اداروں کو کتنے پیسے آفر کیے گئے ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ممبرزصوبائی اسمبلی اور مختلف ریجنز کے پارٹی صدور سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کا اتنا بڑا مافیا ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت دیگر ادارے ان کے ہاتھوں میں ہیں۔ سپریم کورٹ میں سب چیزیں سامنے آگئی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے چپ کرانے کے لئے 10 ارب روپے کی آفر کی گئی۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر مجھے اتنے پیسے آفر کئے ہیں تو باقی اداروں کو یہ کتنے پیسے آفر کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جمعہ کو اسلام آباد جلسہ میں بھر پور شو ہوگا۔ پارٹی کارکن نماز جمعہ کے بعد روانہ ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے عوام میں شعور پیدا ہوگیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جو انہوں نے یوسف رضا گیلانی سے مانگا تھا وہ ہم ان سے مانگتے ہیں کہ استعفیٰ دیں۔
تازہ ترین