• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے سے کئی بیماریاں لاعلاج ہوجاتی ہیں

Many Diseases Gets Incurable For Not Getting Vaccinated
ماہرین امراض اطفال نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات سے دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 30لاکھ اموات کو روکا جاتا ہے لیکن پاکستان میں 5سال سے کم عمر کے 27فیصد بچوں کی اموات ان بیماریوں سے ہوتی ہے جنہیں حفاظتی ٹیکہ جات (ویکسینیشن ) کے ذریعے روکا جاسکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارماہرین  نے حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے  پی پی اے (پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن)  کے تحت منگل  کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کے دوران کیا۔

پی پی اے سندھ کے صدر پروفیسر جمال رضا نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات بیماریوں کے خاتمے اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں سالانہ 5سال سے کم عمرکے 17فیصد بچوں کی اموات ایسی بیماریوں سے ہوتی ہیں جنہیں ویکسین کے ذریعے روکا جاسکتا ہے ۔

پروفیسر جمال رضا کا کہنا تھا کہ اگر ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگوائے جائیں تو کئی قابل علاج بیماریاں وبا کی صورت میں اختیار کر سکتی ہیں جن سے بخار ، معذوری اور اموات تک ہو سکتی ہیں۔
تازہ ترین