• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار روزہ ایگاٹیکس پاکستان نمائش کا آج سے آغاز ہوگا

4 Day Igatex Exhibition To Start From Today
چار روزہ ایگاٹیکس پاکستان 2017۔ 10 ویں عالمی گارمنٹ، ٹیکسٹائل، کیمیکل و ڈائیز مشینری و آلات نمائش اور کانفرنس آج ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر فیکٹ ایگزی بیشن پرائیویٹ لمیٹڈ سلیم خان تنولی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ نمائش میں دنیا کے 35 ممالک کی 550 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

اس چار روزہ ٹریڈ شو میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی، مشینری اور متعلقہ سامان متعارف کرایا جائے گا جس سے کمپنیاں دنیا بھر میں اپنی برآمدات بڑھا سکتی ہیں۔
تازہ ترین