• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کانفرنس میں ایوانکا کو ٹرمپ کا دفاع مہنگا پڑگیا

Trump Defence Cost Ivanka In Women Conference
ڈونلڈ ٹرمپ کو فیمیلز کے حقوق کا چیمپئن کہنے پر جرمنی میں ایوانکا کا مذاق اڑ گیا۔

خواتین سے متعلق کانفرنس میں ایوانکا ٹرمپ کو اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کادفاع مہنگا پڑگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو فیمیلز کے حقوق کا چیمپئن کہنے پر جرمنی میں ایوانکا کا مذاق اڑگیا۔

برلن میں کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ کے خلاف شور شرابا بپا ہوگیا۔ ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اپنے والد پر مسلسل تنقید سنتی رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں خواتین میرے والد کے ساتھ اور ان کے لیے کام کرتی ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے ٹرمپ خواتین کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں۔
تازہ ترین