• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:ناکےسے فرارہونے والے3کار سوار زیر حراست

Lahore 3 Arrested For Escaping Police Checkpost
لاہور کے علاقے ریس کورس میں پولیس نے ناکے پر رُکنے کے بجائے بھاگنےکی کوشش کرنے والے3مشکوک کار سواروں کو حراست میں لے لیا، فرار ہوتے ہوئے ملزموں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث جیل روڈ پر درخت سے ٹکرا گئی تھی۔

پولیس کے مطابق گنگا رام اسپتال کے قریب 3مشکوک کار سوار ناکے پر بیریئر کو ٹکر مار کر فرار ہوگئے ،پولیس نے تعاقب کیا تو ملزموں کی گاڑی جیل روڈ پر اپوا کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئے۔

پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کردیا ، جہاں ان کی شناخت بابر ،مجتبیٰ اور آصف کے ناموں سے ہوئی ، ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین