• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوبر کا 2020 تک اڑنےوالی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

Uber Announced The Introduction Of The Flying Vehicles In 2020
معروف امریکی کار سروس کمپنی اوبر نے 2020 تک اڑنے والی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

کار سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق اس کا ارادہ ہے کہ 2020 تک اڑنے والی کاریں متعارف کرادی جائیں جو شہریوں کو سروس فراہم کریں گی ۔

اس سلسلے میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کے تجربات آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد شہریوں کو ایک بٹن دبانے کے بعد تیز رفتار فضائی کار سروس دستیاب ہوگی ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 'آن ڈیمانڈ ایوی ایشن کے آغاز سے آمد و رفت کے ذرائع میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی کیونکہ اس سے شہروں میں لوگوں کی آمد و رفت بہتر ہوگی اور لوگوں کا روز مرہ کی زندگی میں وقت کم ضائع ہوگا اور یہ اڑنے والی گاڑیاں زمینی ٹریفک کو کم کرنے میں بھی مدد دیں گی۔
تازہ ترین