• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی:انتظامیہ کے رویہ کے خلاف اساتذہ کا بائیکاٹ

Ghotki Teachers Strike Against The Managements Attitude
گھوٹکی میں اساتذہ نے ضلعی انتظامیہ کے نا مناسب رویے کے خلاف بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پیپر کا بائیکاٹ کردیا،سیکڑوں طلباء آج کا پیپر نہیں دے سکے اور امتحانی مراکز پر رش ہے۔

گزشتہ روز عمر ڈرہو گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں گیارہویں کے پیپر کے دوران انڈر ٹریننگ اے ایس پی نے دو طالبات کو نقل کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا، دونوں طالبات کو موبائل میں بٹھاکر شہر میں گھمایا گیا اور پھر ڈی سی آفس کے روم میں بند کردیا گیا تھا۔

اساتذہ نے اس نارواسلوک پر آج بارہویں کے پیپر کا بائیکاٹ کردیا ہے جس سے چار ہزار سے زائد طلباء آج بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ نہیں دے سکے اور ضلع بھر کے سولہ امتحانی مراکز پر امیدواروں کا رش رہا جبکہ چیئرمین سکھر بورڈ اور ڈپٹی کمشنر نے معاملے کے حل کیلئے مذاکرات شروع کردیئے۔
تازہ ترین