• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ اوپن میں ماریا شرا پووا کووائلڈ کارڈ نہ دینےکافیصلہ

Maria Sharapova Wont Get A Wild Card For The French Open
فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے ماریا شرپواکو وائلڈ کارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، شرپوا کو گرینڈ سلم ایونٹ تک رسائی کےلیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔

ٹینس بیوٹی ،ماریہ شراپوا کا ایک بار پھر کورٹ میں کھیلنے کا خواب آج پورا ہونے جارہا ہے،،پندرہ ماہ کی پابندی کی سزا پوری ہونے کے بعد شراپوا کی اسٹٹ گارٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری ہوئی ہے ، لیکن فرنچ اوپن کھیلنے کےلیے انہیں کوالیفائنگ مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

جانے انجانے میں ممنوعہ دوا کا استعماز،حسین ماریہ شراپوا کے خوبصورت کیرئیر کو داغدار کرگیالیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔ پندرہ ماہ کی پابندی لگی جو انہوں نے مثبت اندازمیں برداشت کی، پریکٹس کرتی رہیں ، کتاب لکھتی رہیں اور سخت ٹریننگ کے بعد اب ایک بار پھر وہ ٹینس کورٹ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

اسٹٹ گارٹ ٹینس جس میں ماریہ شراپوا کو وائلڈ کارڈ اینٹری ملی ،اس پر کوئی خوش ہوا تو کسی نے اعتراض کیا ، اینڈی مرے،کیرولین وزنیاکی،اگنیسکا رڈوانسکا نے مخالفت کی لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اگر شراپوا نے پہلا راؤنڈ جیت لیاتو پھر ان کا سامنا رڈوانسکا سے ہی ہوگا۔

دوسری جانب فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے ماریا شرپواکو وائلڈ کارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، شرپوا کو گرینڈ سلم ایونٹ تک رسائی کےلیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا.
تازہ ترین