• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کے فیصلے کو متنازع بنایا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

Judical Decision Trying To Being Made Controversialmaryam Auangzeb
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عدلیہ کے فیصلے کو متنازع بنایا جارہا ہے، عمران خان نے اداروں کو گالی اور الزامات کی سیاست شروع کی، عدلیہ کو متنازع بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ یہ پہلے توہین کرتے ہیں اور پھر الیکشن کمیشن میں معافی مانگتے ہیں، یہ تاثر دیتے ہیں کہ یہ اداروں کی تضحیک کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی اب عدلیہ پر دباؤ ڈالنا چاہ رہی ہے، عدلیہ کے فیصلے کے نتیجے میں بننے والی جے آئی ٹی کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر آپ میں ذرا سی بھی اخلاقی جرأت باقی ہے تو آپ 10ارب کی پیشکش کرنے والے کا نام بتا دیں، کون سا شخص انہیں 10 ارب روپے دے گا،عمران خود ہی اپنی قیمت لگارہے ہیں، خود ہی اپنی نیلامی کررہے ہیں،عمران خان بتائیں، آپ کو دس ارب کی آفر کس نے کی، کون تھا وہ شخص؟خان صاحب آپ جتنا بولتے ہیں اتنا ہی آپ اپنے آپ کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں، عمران خان دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کا انتظارکرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں جھوٹی دستاویزات دیں، ان کےپاس کیچڑ کی بھری ہوئی بالٹی ہے، حکومت اداروں کو مستحکم اور خان صاحب کمزور کر رہے ہیں،عمران خان کے حق میں فیصلہ آئے تو ٹھیک ورنہ یہ شورمچانا شروع کردیتے ہیں،صرف ایک شخص جس کانام محمد نوازشریف ہے اس کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے کے نتیجے میں بننے والی جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن میں عمران خان کیوں جواب نہیں دیتے؟ سپریم کورٹ میں عمران کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔
تازہ ترین