• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان اللہ نے این ڈی ایس سے فنڈنگ کا اعتراف کرلیا،سرتاج عزیز

Ihsan Ullah Ihsan Accepted Funding From Ndssartaj Aziz
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان نے بتایا کہ افغان فورسز نقل و حرکت میں ان کی مدد کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ نے ناصرف بتایا کہ پاکستان میں کارروائی کے بعد دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لی، بلکہ این ڈی ایس سے فنڈنگ کا بھی اعتراف کرلیا۔

مشیر خارجہ کہتے ہیں کہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ انکشافات انتہائی حساس نوعیت کے ہیں، جن کی روشنی میں معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے افغان سفیر کو طلب کر کے معاملہ اُٹھانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین