• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران الزام نہ لگائیں، ثبوت دیں، نام بتائیں، ن لیگ، پی پی، اے این پی

Do Not Blame Pakistan Evidence Names Tell Pml N Ppp Anp
عمران خان کو پاناما لیکس پر خاموش رہنے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش کس نے کی؟کب کی؟عمران خان نے پہلے کیوں نہیں بتایا؟ اتنے عرصے تک یہ رازکیوں چھپایا؟

چیئرمین پی ٹی آئی کے نئے الزام نے سیاسی میدان میں طوفان برپا کردیا،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان الزام نہ لگائیں، ثبوت دیں، نام بتائیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کہتی ہیں کہ عمران خان کو اگر حکومت نے 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی تو انہوں نے سپریم کورٹ کو کیوں نہیں بتایا۔

شور مچنے پر عمران خان نے بتایا کہ آفر 2 ہفتے پہلے آئی، لیکن نام نہیں بتاؤں گا، جو بندہ آفر لے کر آیا وہ شہباز شریف کے قریب ہے۔

ایک دو کروڑنہیں، ایک دو ارب نہیں، پورے 10ارب روپے رشوت کا الزام، پاناما کیس کا فیصلہ آئے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے، عمران خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، الزام لگادیا کہ انہیں پاناما کیس میں خاموش رہنے کے بدلے 10ارب روپے کی پیشکش کی گئی، پاکستانی سیاست کے تالاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے ایسا پتھر مارا کہ نیا طوفان کھڑا ہوگیا۔


تحریک انصاف کے چیئرمین کا دعوے نما الزام بھونچال بن کر گرا، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما پہلے حیران پھر مزید حیران ہو گئے۔

مریم اورنگ زیب نے عمران خان کو ایسا شخص قرار دے دیا جو کیچڑ کی بالٹی نہ صرف ساتھ لے کر چلتا ہےبلکہ آنے جانے والوں پر پھینکتا بھی جاتا ہے، خان صاحب جتنا بولتے ہیں، اتنا اپنے آپ کو نقصان پہنچاتے ہیں، کون ان کو منہ بند کرنے کے دس ارب دے گا۔

یہ تو حکومت کا جوابی وار تھا، اپوزیشن والے بھی خان صاحب کو ٹیڑھی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی بولے کہ الزام بہت سنگین ہے، کون آیاجو دس ارب کی آفر لایا؟کس نے آفر بھجوائی؟کس کا پیغام تھا؟ عمران خان ہوا میں تیر نہ چلائیں،سب سامنے لائیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے دلچسپ پیرائے میں کہا کہ کم از کم ارب میں الف اور عین کا فرق ہی واضح کردیا جائے۔

’نام بتاؤ،نام بتاؤ‘ کی گونج اتنی بڑھی کہ عمران خان کو ایک انٹرویو میں کہنا پڑا کہ ان کو دو ہفتے پہلے شہباز شریف کی طرف سے ایک شخص نے آفر کی، لیکن اس شخص کا نام پھر بھی نہیں بتایا جو یہ آفر لے کر آیا۔
تازہ ترین