• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان شیخون پر کیمیائی حملے کی ذمہ دارشامی حکومت ہے، فرانس

Syrian Government Is Responsible Of Khan Shaikhun Chemical Attack France
فرانس نے شام میں کیمیائی حملے کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد کردی۔

فرانسیسی انٹیلیجنس سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والے کیمیائی حملے کی ذمہ دار شامی حکومت ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک ایرو کے مطابق چار اپریل کو خان شیخون کے علاقے میں ہونے والے حملے کے بعد وہاں سے حاصل کردہ نمونوں کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ وہاں سرین گیس کا استعمال کیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ حملے کی ذمہ دار شامی حکومت ہی ہے۔
تازہ ترین