• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانس سے بھرپوربرٹش ڈرامہ فلم ’ٹیولپ فیور‘کا پہلا ٹریلر

British Romance Drama Film Tulip Fever First Trailer
رومانس سے بھرپور فلموں کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ برٹش ڈرامہ فلم ’ٹیولپ فیور‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

جسٹن چیوک کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ڈیبورا موگیچ کے ناول پر مبنی ہے، جس کی کہانی ایک ایسے فنکار کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک شادی شدہ لڑکی کا پورٹریٹ بناتے ہوئے اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایلیسیا ویکیندر، ڈین ڈیہین، جوڈی ڈینچ، کارا ڈیلیونج، ٹام ہالینڈر اور کیون میک کڈ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ایلیسن اوون کی پروڈیوس کردہ یہ رومانس سے بھرپور فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین