• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن فلم ’دی لاسٹ اسکاؤٹ‘ کا نیا ٹریلر

Science Fiction Film The Last Scout Trailer
سنسنی سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’دی لاسٹ اسکاؤٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سیمون فلپس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2065ءمیں جنگوں کے باعث زمین کی تباہی کے گرد گھوم رہی ہے جہاں پینگیسس نامی ایک خلائی جہاز کا عملہ انسانیت کی بقاء کیلئے نئی دنیا کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں بلین گرے، سیمون فلپس، ربیکا فرڈینینڈو، پال تھامس، ڈیجی لارے، پیٹر ووڈورڈ اور پیٹرا بریانٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

شیکڈ بیرسن اور مارک کورنویل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 17جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین