• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں شروع

Pti Starts Its 28th April Jalsa Preparations In Islamabad
تحریک انصاف نے 28 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کا مرکزی کنٹینر بھی بننا شروع ہوگیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے این او سی ملتے ہی تحریک انصاف نے پریڈ گراونڈ میں کٹینرز پہنچا دیے، جلسے کی باضابطہ تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مرکزی کنٹینر بننا شروع ہوگیا ہے۔ لائٹنگ، جنریٹرز اور دیگر سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی اور جلسہ آرگنائزنگ ٹیم نے رات گئے پریڈ گراونڈ کا دورہ کیا اور جلسہ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
تازہ ترین