• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل: کولکتہ نے پونے کو 7وکٹ سے شکست دیدی

Ipl Kolkatta Beats Pune By 7 Wickets
انڈین پریمیئر لیگ کے30ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹس کو 7وکٹ سے ہرادیا ہے ۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیاتھا۔

پونے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔کپتان اسٹیون اسمتھ 51 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ اجنکیا رہانے نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کولکتہ کے بولرز کی جانب سے کلدیپ یادوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پونے کے 183 رنز کے ہدف کی جوابی اننگز میں روبن اتھپا نے 47 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت کولکتہ نے ہدف1.18 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اتھپا نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور7 چوکےلگائے،جبکہ گوتم گھمبیر نے 62 رنز بنائے۔

ٹورنامنٹ میں آج رائل چیلنجز بنگلور کا مقابلہ گجرات لائنز سے بنگلور میں ہوگا۔ میچ جیو سپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین