• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ایک منٹ میں فٹبال کے 20 گول کا عالمی ریکارڈ

England International Record Of 20 Football Goals In 1 Minute
یوں تو آپ نے کئی سنسنی خیز میچوں میں کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا ۔لیکن جناب فٹبال سے کرتب بازی کرتے ہوئے گول کرنا اور گنیز ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے Georges-Kevinاور برطانوی کھلاڑی Dele Alli کی مہارت کی داد دینی پڑے گی۔ جنہوں نے 60سیکنڈ میں20 فٹبال گول میں ڈال کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

برطانیہ میں قائم کئے گئے اس ریکارڈ میں فرانسیسی کھلاڑی ایک ایک کر کے فٹبال کواپنے پیر سے ہوا میں اُچھالتا ،جبکہ برطانوی کھلاڑی فٹبال زمین پر لگنے سے پہلے ایسی کک مارتا کہ بال سیدھی گول میں چلی جاتی۔

واضح رہے Football Volleyایک ایسی ٹرک ہے، جس میں بال کو زمین پر لگنے سے پہلے کک مارتے ہوئے گول میں ڈالنا ہوتا ہے۔
تازہ ترین