• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی

Cricket Series Between Pakistan And Bangladesh Has Been Cancelled
پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز منسوخ ہو گئی ہے۔ سیریز میں2 ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔ سیریز دونوں بورڈز کی باہمی رضا مندی سے منسوخ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز رواں برس جولائی اگست میں کھیلی جانی تھی۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے 2 مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ پاکستان ہی بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکتا۔ بنگلادیشی بورڈ نے پی سی بی کے موقف کی کسی طرح کی مخالفت نہیں کی ہے۔
تازہ ترین