• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کرناہوگا،خواجہ آصف

The Kashmir Issue Must Be Resolved In Accordance With Un Resolutions Khawaja Asif
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ خطے کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ماسکو میں انٹرنیشنل سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پاکستان کی دیانت دارانہ کوششوں کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، بارڈرمینجمنٹ کے لیے اپنے حصے کا کام کردیا ہے، امید ہے افغانستان بھی مزید موثر اقدامات کرے گا ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان شام پر امریکی حملے کو غیرملکی مداخلت سمجھتا ہے، شامیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ حکومت انہیں کرنی ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شام میں مصالحت کیلئے آستانہ مذاکرات میں روسی کردار کو سراہتا ہے، پاکستان اس مقصد تک پہنچنے کے لئے روس کے اقدامات کی حمایت کرے گا جبکہ روس ، افغانستان میں استحکام لانے کے عمل کی قیادت کرنا چاہیے۔
تازہ ترین