• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانیاں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

Jahaniyan Ctd Action 3 Terrorists Killed
جہانیاں کے نواحی علاقے میں علی الصبح سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، لاشوں کو شناخت کےلئے ملتان نشتر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ لکھی ٹبی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپا مارا تو پہلے سے چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تھانا سٹی کےایس ایچ او چوہدری حق نواز کے مطابق لاشوں کو شناخت کےلئے ملتان نشتر اسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ فرار ہونے والوں کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
تازہ ترین