• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرے آل راؤنڈر ظفر انصاری کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

All Rounder Zafar Ansari Announced His Retirement From Cricket
سرے آل راؤنڈرظفر انصاری نے قانون کے شعبے کےلئے کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔

آٹھ سال کی عمر سے سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ظفر انصاری نےاچانک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا، ظفر انصاری کو چھ ماہ قبل انگلینڈ کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سیریزمیں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا تھا۔

25 سالہ ظفر انصاری کرکٹ چھوڑ کر قانون کے شعبے میں قسمت آزمانہ چاہتےہیں ، ان کا کہنا تھاکہ آٹھ سال کی عمر سے وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں،یہ فیلڈ چھوڑنا آسان نہیں لیکن اب وقت کچھ نیا کرنے کا ہے، وہ قانون کے شعبے میں نام بنانا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین