• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Inter Bank Rate Rupee
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر، یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگا ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کمی سے 104 روپے 78 پیسے پر آگیا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 106 روپے30 پیسے پر آگیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے مہنگا ہوکر 116 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے اضافے سے 136روپے 30 پیسے پر آگیا ۔
تازہ ترین